اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: کورونا گائیڈ لائن کے مطابق شاہ شجاعت کا عرس منایا گیا

ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں شاہ شجاعت علی میاں کا عرس کورونا کی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا اور قل کی فاتحہ کا اہتمام صحت سے متعلق تدابیر کے ساتھ کیا گیا جس میں مریدین نے آن لائن شرکت کی۔

کورونا گائد لائن کے مطابق عرس شاہ شجاعت منایا گیا
کورونا گائد لائن کے مطابق عرس شاہ شجاعت منایا گیا

By

Published : May 24, 2021, 6:58 PM IST

اترپردیش کے ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں صوفی حضرت قبلہ شاہ شجاعت رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ 65 واں عرس پاک بے حد سادگی اور امن و سکون کے ساتھ منایا گیا۔

کورونا گائد لائن کے مطابق عرس شاہ شجاعت منایا گیا


عرس سے لے کر قل کی فاتحہ تک کے تمام کام کورونا اور حالات کے مدنظر اور حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا گیا۔ کورونا کی گائیڈلائن کے مدنظر فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس فاتحہ میں ملک و بیرون ملک کے متعدد مریدین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ آن لائن شرکت کی۔
واضح رہے کہ درگاہ شاہ شرافت اور درگاہ شجاعت کے سجادہ نشین حضرت محمد ثقلین میاں شریف نے فاتحہ کی اور ملک و دنیا میں پھیلی کورونا بیماری سے نجات کے لئے اللہ سے دعا کی۔ انہوں نے بھارت میں امن و امان اور فلسطین میں مسلمانوں کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی۔
عرس کے حوالے سے حاجی ممتاز میاں جو کہ درگاہ سے متعلق ایک اہم ذمہ دار فرد ہیں، انہوں نے انتظامیہ و پولیس کے اہم عہدے داروں سے گفتگو کر اس کو حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق منانے کی بات کہی۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی ایم (ای) بدایوں رتو پونیا کا کہنا تھا کہ تمام پروگرام کورونا گائیڈ لائن کے مطابق منائے جانے کا اعتماد درگاہ کے منتظمین کی جانب سے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حضرت شاہ شجاعت علی میاں رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا عرس پاک ہر سال رمضان کے مہینے کے بعد عید کے پہلے ہفتے کے اندر منایا جاتا ہے۔ اس بار بھی اس کا انعقاد ہوا لیکن کورونا کی وجہ سے زائرین یہاں زیارت کے لیے نہیں آپائے تو انہوں نے قل کی فاتحہ میں آن لائن شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details