بدایوں میں ضلع پنچایت صدر کیلئے ووٹنگ کے دوران بی جے پی نے پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے والے تمام ضلع پنچایت کے اراکین کو ایک ساتھ بس میں لے کر پولنگ مرکز تک لے جانے کا فیصلہ کیا۔ بی جے کے امیدوار کے حمایتوں سے بھری اس بس نگرانی رکن پارلیمان سنگھ مترا موریہ کر رہی تھیں۔
اس موقع پر رکن پارلیمان نے کہا کہ بدایوں کی عوام سماج وادی پارٹی سے تنگ آ چکی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ یہ صاف ہو جائے گا کہ بدایوں کے اندر سماج وادی پارٹی سیاسی طاقت کتنی ہے ۔
رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں اراکین نے اپنی خوشی سے بی جے پی میں شامل ہو کر ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔اور ایک ساتھ 31 لوگوں کو یہاں لے کر آئے ہیں ۔
واضح رہے کہ مذکورہ انتخاب میں جیت حاصل کرنے والی بی جے پی امیدوار ورشہ یادو کو 51 میں سے 28 ووٹ جبکہ دوسری جانب سماج وادی پارٹی کی امیدوار سنیتا شاکیہ کو 51 میں سے 23 ووٹ ملے۔ اکثریت ثابت کرنے کے لئے 26 ووٹوں کی ضرورت تھی ۔