بارہ بنکی:آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے سماجوادی پارٹی پر ایک دفعہ پھر شدید حملہ کیا۔ وسیم راعین کا الزام ہے کہ سماجوادی پارٹی میں چل رہی کنبہ پرستی Nepotism in Samajwadi Party کی وجہ سے پسماندہ مسلمانوں کو حصہ داری نہیں مل رہی ہے Backward Muslims are Ignored in Politics۔ ان کا کہنا ہے کہ سماجوادی پارٹی میں کنبے کے لوگوں کے بعد جو کچھ بھی حاصل ہوتا ہے وہ اشراف طبقے کو حاصل ہوتا ہے۔ اس لیے اب بیدار ہو چکے پسماندہ مسلم انہیں کو حکایت کریں گے، جو انہیں مناسب حصہ داری دیں گے۔'
Backward Muslims are Ignored in Politics: 'سیاست میں اقربا پروی کی وجہ سے پسماندہ مسلمان نظر انداز' - سماج وادی پارٹی میں چل رہی کنبہ پرستی
آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ 'سیکولرازم کے نام پر تمام سیاسی پارٹیاں پسماندہ مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی میں چل رہی کنبہ پرستی کی وجہ سے پسماندہ مسلمانوں کو سیاست میں حصہ داری نہیں مل رہی ہے Backward Muslims are Ignored in Politics Due to Nepotism ۔'

سیاست میں اقربا پروی کی وجہ سے پسماندہ مسلمان نظر انداز
ویڈیو
انہوں نے مزید کہاکہ سماجوادی پارٹی نے کبھی کسی پسماندہ مسلمان کو راجیہ سبھا نہیں بھیجا۔ لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں بھی پسماندہ مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا، جب کہ سب سے زیادہ ووٹرس پسماندہ طبقے کے ہی ہیں۔ وہیں انہوں نے بی جے پی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 7 ہی فیصد مسلمانوں کا ووٹ حاصل ہوا، لیکن انہوں نے حصہ داری دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات کے دوران اپنے طبقے کو لوگوں کو بیدار کریں گے کہ وہ انہیں لوگوں کو ووٹ دیں جہاں سے انہیں حصہ داری مل سکے۔'
مزید پڑھیں: