اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بچن بابا برسوں سے مسجد کے متولی کا کردار ادا کررہے ہیں - 60 برسوں سے متولی کا اہم کردار ادا کر رہے بچن بابا

گذشتہ 60 برسوں سے وارانسی کی انار والی مسجد میں متولی کا کردار ادا کر کے معاشرے میں بھائی چارے کا مثال پیش کر رہے ہیں بچن بابا۔

'بچن بابا برسوں سے مسجد کے متولی کا کردار ادا کررہے ہیں

By

Published : Nov 10, 2019, 5:32 PM IST


ریاست اتر پردیش میں وارانسی ضلع کے چوکھمبا علاقے میں گوپال مندر سے متصل انار والی مسجد کی تقریبا 60 برسوں سے متولی کا اہم کردار ادا کر رہے بچن بابا ملک میں بھائی چارے کا ایک مثال ہیں۔

'بچن بابا برسوں سے مسجد کے متولی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ویڈیو

ہندو اکثریت سے گھرا چوکھمبا علاقہ گوپال مندر کے لئے جانا جاتا ہے، لیکن انار والی مسجد گوپال مندر کی دیوار سے متصل ہے، حالانکہ اس مسجد کی تاریخ بھی بہت پرانی ہے،مسجد کے اندر چار درویشوں کے مزارات موجود ہیں، جن میں سید تارا شاہ بابا، میرا شاہ بابا ، انار شہید بابا، چوکھمبا بابا، کے ساتھ جنات بھی یہاں بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ اس مقام کا جتنا احترام مسلم برادری کرتا ہے، اتنا ہی ہندو برادری کے لوگ بھی کرتے ہیں ۔

بیچن بابا مسجد میں چاند کی تاریخ کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں اور دیگر اہم ذمہ داری بھی بخوبی ادا کرتے ہیں ۔

اب والد کو ضعیف ہوتے دیکھ بیچن بابا کا بیٹا بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل پڑا ہے وہ بھی مسجد کی دیکھ بھال پوری پابندی سے کرتا ہے ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details