اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندی فلموں کی گلوکارہ کنکا کپور کی بھی رپورٹ مثبت پائی گئی - اترپردیش میں اب تک کورونا کے 23 معاملے

اترپردیش میں اب تک کورونا کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں آگرہ کے 8، لکھنؤ کے 8، نوئیدٓ کے چار اور غازی آباد کے دو اور لکھیم پور کھیری میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔

ہندی فلموں کی گلوکارہ کنکا کپور کی بھی رپورٹ مثبت پائی گئی
ہندی فلموں کی گلوکارہ کنکا کپور کی بھی رپورٹ مثبت پائی گئی

By

Published : Mar 20, 2020, 7:00 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنوں میں ہندی فلموں کی گلوکارہ کنکا کپور کے بھی کورونا وائرس سے متأثر ہونے کی تصدیق کے بعد لکھنو میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ پورے ریاست میں ابھی تک 23مریض پائے گئے ہیں۔

گلوکارہ کنکا کپور حال ہی میں لندن سے واپس آئی تھیں اور انہوں نے گذشتہ اتوار کو لکھنؤ میں 100 افراد کو پارٹی بھی دی تھی۔

جمعرات کو ان کی جانچ کی گئی تو رپورٹ مثبت پائی گئی۔ انہیں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع نے کہا کہ 'لکھنؤ میں جمعہ کو چار معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں دو مرد اور ایک خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔ سبھی کو ہسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔ مہانگر علاقے کے ایک ڈاکٹر کے کنبے کے تین افراد اس کی زد میں آگئے ہیں۔

ڈاکٹر کناڈا سے آئی ایک متأثرہ خاتون کا علاج کررہا تھا۔

اترپردیش میں اب تک کورونا کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں آگرہ کے 8، لکھنؤ کے 8، نوئیدٓ کے چار اور غازی آباد کے دو اور لکھیم پور کھیری میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔ آگرہ اور غازی آباد کے مریضوں کی دہلی میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سبھی کی طبیعت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details