بابری مسجد انہدام کیس میں جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما مرلی منوہر جوشی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ مرلی منوہر جوشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیںگے۔ یہ بیان سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت مرلی منوہر جوشی جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
بابری مسجد انہدام معاملہ: مرلی منوہر جوشی کے بیان کی ریکارڈنگ آج - Lal Krishna Advani
جمعرات کو بابری مسجد انہدام کیس میں بی جے پی کے سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
بابری انہدام معاملہ: مرلی منوہر جوشی آج بیان ریکارڈ کرایں گے
وہیں جمعہ کے روز ایل کے اڈوانی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی سی بی آئی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے یادو نے اس معاملے میں دونوں رہنماؤں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے تاریخ طے کی ہے۔
وہیں بابری مسجد انہدام معاملے میں اب تک 32 ملزمان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔