ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے گاؤں رمضان پور میں واقع بابا گونگے شاہ کے مزار کے قریب ایک مقام پر آگ مسلسل جلتی رہتی ہے، کہاجاتا ہے کہ یہ جلتی ہوئی آگ تقریبا 300 برس پرانی ہے۔ جسے 'دھونا' کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ دھونا تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔
بابا گونگے شاہ کے مزار پر سال میں دو مرتبہ عرس اور فاتح کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہاں موجو 'دھونا' تمام ضلع میں بہت مشہور ہے۔
اختر علی خان نامی مقامی فرد کا کہنا ہے کہ یہ 'دھونا' 300 سو برس سے یوں ہی جل رہا ہے، ایک بار ایسا ہوا کہ جب دھونے کی آگ بند ہوگئی تو تمام علاقے کے لوگ جمع ہوئے اور تشویش میں تھے کہ اب کیا کیا جائے، کچھ لوگوں نے ضلع سہارنپور سے آگ لانے کا مشورہ دیا لیکن پھر کچھ دیر کے بعد خود کار طور پر دھونے کی آگ جل اٹھی۔