اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ ہر سال 2کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیں گے' - لکھنؤ

کانگریس پارٹی کی طلبہ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے پریس کانفرنس کے ذریعہ یہ کہا ہے کہ ونگ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کے موجودہ حالات پر تحقیق کرنا تھا۔

یشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)

By

Published : Apr 26, 2019, 8:56 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج این ایس یو آئی کی جنرل سیکریٹری روچی گپتا نے میڈیا سے مخاطبت کے دوران کہا کہ اب ملک کا نوجوان جواب دے گا کیونکہ بی جے پی نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

روچی گپتا نے کہا کہ اس بار ملک کا نوجوان مودی حکومت سے جواب چاہتا ہے کہ 2014 میں کیے گئے ان کے وعدوں کا کیا ہوا؟

یشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)

گپتا کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو نہ ہی روزگار ملا اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی حکومتی امداد حاصل ہوسکی جبکہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت ہر سال 2کروڑ نوجوانوں کو روزگار دے گی۔

جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کانگریس نے غریب طبقے کے لوگوں کو سالانہ 72 ہزار روپے دینے کی بات کہی ہے اور نوجوانوں کے تعلیم کے لیے بھی جی ڈی پی کا 6 فیصد خرچ کرنے کا بھی اعلان اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے۔

جبکہ مودی سرکار نے یو جی سی کے فنڈ میں 55 فیصد کی کٹوتی کردی ہے۔ اس وجہ سے طالب علم کو فیس اور دیگر کاموں میں کافی روپیہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details