اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم گڑھ تشدد: انسپکٹر معطل، 12 گرفتار - سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پروفیسر تروینی سنگھ کا بیان

اعظم گڑھ میں گذشتہ دنوں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے معاملے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایک انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اعظم گڑھ میں گذشتہ دنوں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے معاملے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایک انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے
اعظم گڑھ میں گذشتہ دنوں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے معاملے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایک انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے

By

Published : Jun 12, 2020, 8:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں گذشتہ دنوں دو گروپوں کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ کے معاملے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایک انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ 12 سے زیادہ افراد کے خلاف این ایس اے اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پروفیسر تروینی سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ کل پولیس نے ایک گروپ کے 12 سے زیادہ ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جبکہ سات افراد کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ان کے خلاف 25، 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ سبھی ملزمین کے خلاف این ایس اے اور گینگسٹر ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔ اس حادثے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں مہاراج گنج تھانے کے انچارج انسپکٹر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

اعظم گڑھ میں گذشتہ دنوں ہوئے پرتشدد جھڑپ کے معاملے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ایک انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے

یاد رہے کہ اعظم گڑھ کے مہاراج گنج کے سکندر پور ائیماں گاؤں میں گذشتہ بدھ کو کچھ شرپسند عناصر آئے اور دن میں گھر سے باہر نکلنے والی دلت لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کی، اور مخالفت کرنے پر لڑکیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، اس معاملے کی شکایت لڑکیوں نے 10 جون کو اپنے اہل خانہ سے کی۔

جب اہل خانہ اس ضمن میں ان افراد سے پوچھ گچھ کرنے پہنچے تو ان کے ساتھ بری طرح سے مارپیٹ کی گئی اور ان کے سامان بھی تباہ کردیے گئے، اس واقعہ میں دوسرے فریق کے تقریباً 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

آج پولیس نے کاروائی کرتےہوئے 12 سے زیادہ ملزمین کو گرفتار کیا ہے، تاہم سات افراد کو پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

وہیں سکندرپور ائیماں گاؤں میں حالت پرامن مگر پوری طرح سے قابو میں ہے، اور موقع پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details