اردو

urdu

SiX Seater Electric Bicycle اسد عبداللہ کا کمال، کباڑ سے بنا دی چھ سیٹ والی الیکٹرک سائیکل

By

Published : Dec 7, 2022, 8:47 AM IST

لوہرہ فخرالدین گاؤں کے اسد عبداللہ نے ایک چھ سیٹر الیکٹرک سائیکل تیار کی ہے جس کی معروف صنعتکار آنند مہندرا نے بھی تعریف کی ہے۔ SiX Seater Electric Bicycle

Etv Bharat
Etv Bharat

اعظم گڑھ: ڈیزل اور پیٹرول سے چھٹکارا پانے کے لیے ضلع اعظم گڑھ کے ایک نوجوان نے ایسی الیکٹرک سائیکل تیار کی ہے، جس میں ایک دو نہیں بلکہ 6 سیٹیں ہیں۔ 160 کلومیٹر کا سفر صرف 10 روپے میں طے کیا جا سکتا ہے۔ ملک کے معروف صنعت کار آنند مہندرا نے بھی اس سائیکل کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اس سائیکل کو عالمی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں ہمیشہ دیہی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی ایجادات دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں'۔

اسد عبداللہ کا کمال، کباڑ سے بنا دی چھ سیٹ والی الیکٹرک سائیکل

اسد عبداللہ نے بتایا کہ میں 8 سال کی عمر سے انوویشن کر رہا ہوں۔ بچپن میں ریموٹ والی کار میں تجربہ کرتا تھا۔ آئندہ دنوں میں ایسا جہاز بنانے کا خواب ہے جو شمسی توانائی اور بیٹری سے چلتا ہو۔ اسے بنانے میں تقریباً ڈیڑھ سال لگیں گے۔ تاکہ لوگوں کو کم بجٹ میں ہوائی سفر کی سہولت میسر آسکے۔ SiX Seater Electric Bicycle

عبداللہ کا کہنا ہے کہ 'ہم رجسٹریشن اور پیٹنٹ کی فارمالیٹی کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ہماری کوششیں عام لوگوں تک آسانی سے پہنچ سکیں اور لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکیں'۔ اس طرح کی ایجادات کو وہ غیر معینہ مدت تک جاری رکھیں گے۔ عبداللہ نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ایسے میں میرے ذہن میں ایک خیال آیا کہ کیوں نہ ایسی چیز بنائی جائے، جس سے گاؤں کے لوگ کم بجٹ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جا سکیں۔ ایسے میں اس سائیکل کو بنانے کا خیال ذہن میں آیا اور اس پر کام شروع کر دیا۔ اس سائیکل کو بنانے میں ایک مہینہ لگا۔ سائیکل بنانے میں صرف 10 سے 12 ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔ SiX Seater Electric Bicycle

آنند مہندرا کے ٹویٹ پر اسد نے کہا کہ آج جس طرح سے میرے کام کی تعریف ہو رہی ہے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمارا پلان ہے کہ اس سائیکل کو کمرشیل بنایا جائے اور اسے کم قیمت پر لوگوں تک پہنچایا جائے۔ تاکہ لوگوں کو کم قیمت پر سفر کی سہولت میسر آ سکے۔ اسد نے بتایا کہ سائیکل کو پرانے اسکوٹر کے پارٹس کا استعمال کرکے بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 1000 واٹ کا ہب میٹر اور 1000 واٹ کا کنٹرولر نصب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ لیتھیم فاسفیٹ بیٹری بھی لگائی گئی ہے۔ حب موٹر چین لیس ہے۔ چین اور مینٹیننس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اسد نے مزید بتایا کہ 'اس سے پہلے میں کئی پروجیکٹ بنا چکا ہوں۔ اس سے قبل کے ٹی ایم بائیک کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کیا تھا۔ اس کے ساتھ پیڈل والی سائیکل بنائی گئی تھی، جو 60 اور 80 کلومیٹر کی رفتار سے چلتی تھی۔ وہیں اسد عبداللہ کے والد احمد عبداللہ نے بتایا کہ بیٹا بچپن سے ہی ٹیکنیکل ذہن کا تھا۔ آج گھر والے، آس پاس کے لوگ بہت خوش ہیں اور سب کہہ رہے ہیں کہ بیٹا آگے بڑھ رہا ہے۔ یقیناً میرا بیٹا آنے والے وقت میں ریاست اور ملک کا نام روشن کرے گا۔ SiX Seater Electric Bicycle

ABOUT THE AUTHOR

...view details