اردو

urdu

ETV Bharat / state

دسویں کے امتحان میں اعظم سراج ضلع ٹاپر بنے - اترپردیش نیوز

آئی سی ایس ای دسویں بورڈ کے امتحان میں اعظم سراج قدوائی، 96.8 فیصدی نمبر حاصل کر کے ضلع کے ٹاپر بن گئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے ضلع میں اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔ اعظم سراج اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دے رہے ہیں۔ وہ میکانیکل انجینئر بننا چاہتے ہیں۔

azam seraj kidwai district topper in icse 10th exam
آئی سی ایس ای 10 ویں کے امتحان میں اعظم سراج ضلع ٹاپر بنے

By

Published : Jul 12, 2020, 6:33 PM IST

اعظم سراج اپنی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے اعظم سراج سے خاص بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ششماہی امتحان کے بعد سے انہوں نے تمام سبجیکٹ کو برابر کی ترجیح دیتے ہوئے پڑھائی کی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے اس برس بورڈ کے امتحانات میں بیٹھنے والوں کو تجویز دی کہ وہ بھی یہ سب کر کے اتنے نمبر بآسانی لا سکتے ہیں۔

اعظم سراج قدوائی کو میکانیکل انجینئرنگ میں کافی دلچسپی ہے۔ گھر کی بجلی اور پانی میں اگر کوئی پریشانی ہوتی ہے، تو وہ خود ہی اسے صحیح کر لیتے ہیں، اسلئے وہ میکانیکل انجینئر بننا چاہتے ہیں۔

اعظم سراج کا ماننا ہے کہ اب ہر طبقے کے لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مسلم بھی پیچھے نہیں ہیں۔ اعظم سراج قدوائی کے والد سراج قدوائی پولیس محکمے میں اردو مترجم ہیں اور ان کی والدہ محکمے بیسک تعلیم میں ٹیچر ہیں۔

دونوں اعظم کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ دونوں ملازمت میں ہونے کی وجہ سے اعظم کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے ہیں، لیکن جو بھی وقت ملتا تھا اس میں وہ پوری طرح سے گائیڈ کرتے تھے۔

سراج قدوائی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا جو بننا چاہتا ہے وہ بن سکتا ہے، وہ اس پر کوئی اپنی رائے نہیں تھوپیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details