سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے ریاست اترپردیش کے رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی۔ عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ معاملہ میں مختلف تاریخوں کے اندراج کے معاملہ پر پر عدالت میں حاضر نہیں ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا تھا اس بعد 24 گھنٹوں کے اندر آج تزئین فاطمہ اور ان کے فرزند عبداللہ اعظم نے رامپور ضلعی عدالت پہنچ کر خودسپردگی اختیار کی۔
Special Court Issues NBW Against Azam Khan's wife, Son in Two Birth Certificates Case
رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے اور اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفیکیٹ معاملہ میں رامپور کی ایم پی، ایم ایل اے والی کورٹ سے اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے ایک دن بعد آج جمعرات کے روز عدالت میں خودسپردگی کر دی۔ ساتھ ہی انہوں نے صحت بہتر نہ ہونے کے سبب پیشی پر نہ آنےکی وجہ بتائی۔ جس کی وجہ سے ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے شرت کے ساتھ ضمانت دیتے ہوئے غیر ضمانتی وارنٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی ہر تاریخ پر پیش ہونے کے احکامات بھی دیے ہیں۔