اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خاں مزید مشکل میں - رام پور

سماجوادی پارٹی کے سینئررہنما محمد اعظم خاں کی پریشانیوں میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ مدرسہ عالیہ اور مرتضی اسکول کی لیز منسوخ کرنے کی ڈی ایم کی سفارش کے بعد وہ مزید مشکلات میں ہیں۔

اعظم خاں کی دو عمارتوں کی لیز معطل

By

Published : Jul 24, 2019, 4:47 PM IST

ضلع رام پور کے ڈی ایم نے لیز منسوخ کرنے کے بارے میں سفارش کی تھی۔
اعظم خاں کی یہ دو عمارتیں مدرسہ عالیہ اور مرتضیٰ اسکول تھے جنہیں جوہر ٹرسٹ کو کرائے پر دے دیا گیا تھا۔

اعظم خاں کی دو عمارتوں کی لیز معطل
ان عمارت میں رام پور پبلک اسکول اور اعظم خان کا دفتر بھی موجود تھا۔اعظم خاں نے خود اپنا سیاسی ہیڈکواٹر دارالعوام میں تعمیر کروائی تھی اور اسی دفتر سے وہ اپنے سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھتے تھے۔عمارت میں پہلے مرتضیٰ اسکول نامی ایک سرکاری اسکول اور ڈی آئی او ایس اور بی ایس اے کے دفتر بھی موجود تھے۔


شکایت کے مطابق حکومت کے ذریعہ فراہم کی گئی ان عمارتوں میں سماج وادی پارٹی کے دفتر تھے ۔جو لیز پر دیے گئے اصولوں کے خلاف ہے۔

جوہر ٹرسٹ کو فراہم کیے گئے مکان جس میں رام پور اسکول ہے اس کی لیز کو منسوخ کرنے کے لیے رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مدرسہ عالیہ تقریبا 100 برسوں سے عربی اور فارسی کی تعلیم کے لیے پوری دنیا میں مشہور تھا۔اور بھارت کو جمہوری نظام بنانے کے وقت اس مدرسے کو خاص اہمیت فراہم کی گئی تھی۔
اس مدرسے میں یونانی اسپتال بھی چلایا جاتا تھا۔
اس عمارت کو کچھ دن پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details