سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و پارلیمان رکن اعظم خان کو سیتاپور جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ اب انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
معلوم رہے کہ میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ "سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خان کے پھیپھڑوں میں پوسٹ فائبروسز، کیویٹی اور سینے میں انفیکشن پایا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں 3-4 لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔
آج 4 جون کو ان کی کڈنی اور دوسرے پیرا میٹر مقررہ ویلیو سے زیادہ بہتر پائے گئے ہیں۔
وارڈ میں ان کو پریکٹیکل کیئر اور نیورولاجی ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے ۔