اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azam khan's Bail Plea: اعظم خان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اترپردیش کے قدآور رہنما اعظم خان کو مزید کچھ دن جیل میں گزارنے ہوں گے۔ املاک کی بدعنوانی سے منسلک 72ویں معاملے میں آلہ آباد ہائی کورٹ نے دونوں فریق کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اگر اس معاملے میں ضمانت مل جاتی ہے تو ان کا جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہوجائے گا Hearing on Azam Khan's Bail Plea Completed۔

Azam Khan
Azam Khan

By

Published : May 5, 2022, 8:28 PM IST

Updated : May 5, 2022, 8:40 PM IST

رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور کے رکن اسمبلی اعظم خاں کو مزید کچھ دن جیل میں ہی گزارنے ہوں گے۔ املاک سے 72ویں معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے جج راہل چترویدی نے دونوں فریق کی طویل بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 71 دیگر معاملوں میں اعظم خاں کو ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔ اس کیس میں ضمانت ملنے پر رہائی کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ HC Reserves Order on Azam khan's Bail



اعظم خاں کے آخری 72ویں معاملہ کی آج الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج راہل چترویدی نے دونوں فریق کی طویل بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس لئے اعظم خان کو ابھی کچھ اور دن جیل میں ہی گزارنے ہونگے۔ اس سے پہلے 71 معاملوں میں اعظم خاں کو ضمانت مل چکی ہے۔ اگر 72ویں معاملے میں اعظم خان کی ضمانت منظور ہوجاتی ہے تو ان کی رہائی کا راستہ صاف ہو جائے گا اور وہ سیتاپور جیل سے واپس رامپور اپنے گھر پہنچ سکیں گے۔ Hearing on Azam Khan's Bail Plea Completed

مزید پڑھیں:

اعظم خان اس وقت سیتا پورن جیل میں قید ہیں۔ ان دنوں خبریں آرہی ہیں کہ وہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ناراض ہیں۔ اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو برس میں اعظم خان کی رہائی کے لیے مناسب آواز نہیں اٹھائی گئی۔ حال ہی میں ایس پی کے کچھ نمائندے اعظم خان سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے تھے۔ لیکن اعظم خان ان سے نہیں ملے۔

Last Updated : May 5, 2022, 8:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details