رامپور:اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ، دو پاسپورٹ اور دو پین کارڈ معاملے میں ایم پی، ایم ایل اے کورٹ میں حاضر ہوئے اعظم خاں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے اور جہاں جہاں انسانیت زندہ ہے وہاں سب جانتے ہیں کہ اتنی ناانصافی دنیا میں کسی کے ساتھ نہیں ہوئی جو ہمارے شہر، ہمارے اہل خانہ اور ہمارے خلاف ہوئی ہے۔ لہذا اب اس پر آپ کوئی بحث نہ کیجئے بلکہ مذمت کیجئے۔
عبداللہ اعظم کے جعلی دستاویزات کے معاملے پر پوچھے گئے سوال پر اعظم خاں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر عدالت سے دو یرلیف مانگے تھے، 'میگزمم ریلیف اور مدھیم ریلیف'۔ انہوں نے کہا کہ میگزمم ریلیف ہم نے مانگا تھا۔ نہ تو عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ ہیں، نہ دو پاسپورٹ ہیں اور نہ دو پین کارڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی برتھ سرٹیفکیٹ ہے جو نگر نگم لکھنؤ کا جاری کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی ان کی میٹرنٹی لیو کی اسٹیٹمنٹ ہے، عبداللہ کے بعد کوئی اور اولاد پیدا نہیں ہوئی ہے، یہ ریکارڈ ہے، ڈاکٹرز کا بیان بھی موجود ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی انصاف نہیں ملتا تو ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔