ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں پانچ روز قبل ہوئے مظاہرے کے بعد ایک افراد تشدد میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے بہت سے قریبی لوگ پولس کی یک طرفہ کارروائی کا شکار ہوگئے ہیں۔ لہزا اعظم خان نے بریلی آکر اے ڈی جی زون اویناش چندرا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
تقریبا اپنے بیس ساتھیوں کے ساتھ رامپور سے بریلی پہنچے محمد اعظم خان نے اے ڈی جی زون کو بتایا کہ گزشتہ 21 دسمبر کو پیش آنے والے مظاہرے کے بعد تشدد میں پولیس نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جو اس دن گھر تو کیا بلکہ رامپور شہر میں بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر غلطیوں کی اصلاح نہیں کی گئی تو سماجوادی پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔