ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں حکام سے مدرسہ عالیہ و دارالعوام کی لیز کو خارج کرنے کی سفارش کی ہے۔
سماجوادی حکومت میں اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ کو یہ دونوں عمارتیں 90 سال کی لیز پر دی گئی تھیں۔

وہیں دارالعوام کے نام سے قائم عمارت میں آج سماجوادی پارٹی کا مقامی دفتر قائم ہے یہاں کبھی مرتضیٰ اسکول ہوا کرتا تھا لیکن جب یہ اسکول دوسرے مقام پر منتقل ہو گیا تو یہ عمارت بالکل خالی ہوگئی، جس کو اس وقت کی سماجوادی حکومت کے ریاستی وزیر اعظم خان نے اپنے جوہر ٹرسٹ کے لیے 90 سال کی لیز پر لے لیا تھا۔
ضلع انتظامیہ نے ان دونوں عمارتوں کی تحقیق کرنے کے بعد اپنی رپورٹ حکام کو ارسال کی، ساتھ ہی اس بات کی سفارش بھی کی کہ اس لیز کو خارج کیا جائے۔