جمعرات کو سیتاپور جیل سے اعظم خان کو رامپور کورٹ لایا گیا۔ اے ڈی جے 6 کورٹ نے تین معاملوں پر سماعت کرتے ہوئے دو الگ الگ تاریخ پر آئندہ سماعت کے احکامات دیے ہیں۔
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان جمعرات کو سیتاپور جیل سے رامپور کورٹ پہنچے۔ یہاں اے ڈی جے 6 کورٹ نے ان کی کئی معاملوں پر سماعت کی۔
آج اعظم خان کی تین معاملوں میں سماعت ہوئی، جن میں دو معاملے ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی اور ان کے ہمسایہ کے ذریعہ کرایا گیا مقدمہ تھا۔ ان تینوں معاملوں میں عدالت نے آئندہ تاریخ مقرر کی ہے۔ اعظم خان آج عدالت میں محض 10 منٹ ہی رکے۔ اس کے بعد فورا وہ رامپور کورٹ سے سیتاپور جیل کے لیے روانہ ہو گئے۔