اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خاں کو پانچ معاملوں میں ملی ضمانت - اداکارہ جیا پردا

اترپردیش کے رامپور کی ایم پی۔ایم ایل اے والی اسپیشل کورٹ نے آج ڈونگر پور آسرا کالونی معاملے میں رکن پارلیمان اعظم خاں کی ضمانت منظور کر لی ہیں۔ وہیں، فلم اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان جیا پردا پر نازیبہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں مراد آباد کی اے ڈی جے۔5 عدالت نے بھی گذشتہ روز سماعت کے بعد اعظم خاں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اعظم خاں کے پانچ مقدموں میں ضمانت منظور
اعظم خاں کے پانچ مقدموں میں ضمانت منظور

By

Published : Jan 14, 2021, 7:40 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قد آور رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم کو بڑی راحت دیتے ہوئے ضلع کی ایم پی، ایم ایل اے والی خصوصی عدالت نے ڈونگر پور آسرا کالونی معاملے میں ضمانت منظور کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ اعظم خاں پر الزام ہے کہ سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں وزیر رہتے اعظم خاں نے ڈونگر آسرا کالونی کے کچھ رہائشی مکانات کو خالی کرانے کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا تھا اور کالونی کے لوگوں سے مار پیٹ اور لوٹ پاٹ کی تھی۔ اس معاملے میں تھانہ گنج میں دفعہ 120 بی کے تحت پانچ معاملے درج کرائے گئے تھے۔

عدالت نے ان سبھی معاملوں کی سماعت کے بعد ضمانت اعظم خان کی عرضی کو منظور کر لیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ دن مرادآباد کی خصوصی عدالت نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور اداکارہ جیا پردا پر غلط تبصرہ کرنے کے معاملہ میں ضمانت منظور کرلی ہے۔وہیں، اعظم خان اور ان کے فرزند عبد اللہ اعظم کے 19 معاملوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت ہوئی جس پر عدالت نے سماعت کے لئے 22 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خاں اپنے فرزند عبداللہ اعظم کے ہمراہ گذشتہ 11 ماہ سے سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ اس سے پہلے اعظم خاں کی اہلیہ اور رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ بھی ان کے ساتھ سیتاپور جیل میں قید تھیں۔ لیکن گذشتہ 21 دسمبر کو ان کے تمام معاملوں کی ضمانت بعد وہ رہا ہوکر باہر آ چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details