رامپور میں 21 اکتوبر کو سخت سکیورٹی کے درمیان ضمنی انتخاب کا عمل مکمل ہوا۔ رکن پارلیمان اعظم خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ رضا پی جی کالج پہنچے۔
اعظم خان نے کیا اپنے حق رائے دہی کا استعمال ان کے ہمراہ ان کے دونوں بیٹے ادیب اعظم اور ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم نے بھی وہاں پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں نے اعظم خان سے مخاطب ہونا چاہا لیکن وہاں موجود پولیس فورس نے میڈیا کو اعظم خان سے سوال نہیں کرنے دیا۔
باتوں باتوں میں اعظم خاں نے کسی کے کچھ پوچھنے پر چلتے ہوئے صرف اتنا ہی جملہ ادا کیا کہ 'کیا کہیں جس میڈیا کو نہ دکھائی دیتا ہو، نہ سنائی دیتا ہو، نہ زبان ہو، کہا تو وہاں جائے'
ان کے ووٹ کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سمیت تمام میڈیا نمائندوں نے کوشش کی کہ وہیں کالج کے احاطے میں اطمنان سے اعظم خان سے سوالات کر لیے جائیں لیکن وہاں موجود پولیس فورس نے کسی بھی طرح اعظم خان سے بات نہیں کرنے دی۔
ایک دو مرتبہ اعظم خان میڈیا سے مخاطب ہونے کے لیے رکے بھی لیکن پولیس کے ذریعہ میڈیا کے نمائندوں کو وہاں سے بھگادینے پر رکن پارلیمان نے میڈیا کے لوگوں سے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'اوقات میں رہو یہ سماجوادی سرکار نہیں ہے۔'