ریاست اترپردیش میں رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنے ترقیاتی کاموں کو گناتے ہوئے کہا کہ مجھے بھلانے والوں تم میری کن کن باتوں سے انحراف کروگے میں نے اپنی سماجوادی سرکار میں خزانوں کے منہ رامپور کی ترقی کے لئے کھول دیے تھے'۔
اعظم خان کی یوگی آدتیہ ناتھ پر نکتہ چینی - سماجوادی سرکار میں خزانوں کے منھ رامپور کی ترقی کے لئے کھول دیے تھے۔
رامپور میں جاری ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران آج رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کیا۔
رکن پارلیمان نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے چھوڑ کر جانے والوں آج ہمیں نہ شکایت نہ گلاب سے ہے، نہ چمیلی سے نہ کمل سے شکایت تو صرف اتنی ہے کہ ہمارے گریبانوں میں ہاتھ کسی غیر نے نہیں اپنوں نے ڈالا ہے'۔
اعظم خان نے اپنی تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'اترپردیش کی گدی پر بیٹھے مہنت، آپ کے گیرواں کپڑوں سے سوال کرے گی دنیا، اس کے تقدس کو بدنام مت کرو جس پیٹھ سے آپ کا رشتہ ہے، اس گورکھناتھ کی پیٹھ کو بدنام نہ کرو، یہ بات ایک مسلمان کہہ رہا ہے'۔