اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خان کا ایک مقدمہ لکھنؤ سے رامپور منتقل - اترپردیش نیوز

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں درج ایک مقدمہ، رامپور کے عظیم نگر تھانہ منتقل کیا گیا۔ یہ مقدمہ اعظم خان کے سیاسی حریف ٹھاکر امرسنگھ نے درج کرایا تھا جس کی تفتیش اب تھانہ عظیم نگر، رامپور کی پولیس کرے گی۔

اعظم کا ایک مقدمہ لکھنؤ سے رامپور منتقل کیا گیا
اعظم کا ایک مقدمہ لکھنؤ سے رامپور منتقل کیا گیا

By

Published : Mar 8, 2020, 9:41 PM IST

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان، اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج کل سیتاپور کی جیل میں قید ہیں۔ ان کو مختلف مقدمات کے تحت عدالتی حراست میں لیتے ہوئے سیتاپور جیل بھیجا گیا ہے لیکن ان کی مصیبتیں جیل میں قید رہتے ہوئے بھی ختم ہوتے نظر نہیں آ رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اب ایک نئے معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب رامپور کے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کے خلاف سنہ 2018 میں ٹھاکر امرسنگھ نے ایک مقدمہ لکھنؤ کے گومتی نگر تھانہ میں درج کرایا گیا تھا جس کو اب پولیس انتظامیہ نے رامپور کے عظیم نگر تھانہ کو منتقل کر دیا ہے جس کی تفتیش اب عظیم نگر تھانہ کی پولیس کرے گی۔

انہوں نے مقدمہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ امر سنگھ نے اس مقدمہ میں اعظم خاں پر الزام عائد کرتے ہوئے تحریر دی تھی کہ اعظم خاں نے اپنی جوہر یونیورسٹی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعظم خاں نے میرے (امر سنگھ) جیسے لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے میری شہزادیوں پر تیزاب پھینکنے کی بات کہی تھی۔

اس معاملے میں لکھنؤ کے گومتی نگر تھانہ کی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 153A، 153B، 295A، 506 اور 500 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اب اس کی جانچ عظیم نگر تھانہ کی پولیس کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details