اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم کو خواتین کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے:جیہ پردہ

سابق رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر جیہ پردہ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو عورتوں کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے کیوں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہے۔

اعظم کو خواتین کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے

By

Published : Oct 18, 2019, 3:22 PM IST

جیہ پردہ نے رامیور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اقتدار میں رہتے ہوئے عورتوں پر ظلم ڈھائے اور ان کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔ اعظم نے اقتدار میں رہتے ہوئے جو کالے کرتوت کئے ہیں آج جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے وہ سب اللہ کی جانب سے اسی کا بدلہ ہے۔

اعظم کو خواتین کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے

جیہ پردہ نے کہا کہ اعظم خان آنسو بہاتے ہیں تو اخبار میں بڑی بڑی سرخیاں لگتی ہیں لیکن جب وہ دوسروں کو آنسو بہانے پر مجبور کررہے تھے اور رامپور کے غریب مزدوروں کے گھر توڑ ے جارہے تھے،بوڑھی مائیں آنسو بہارہی تھیں توا ن کے اوپر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔

انہوں نے اپنی حکومت میں ایک خاتون کو بھی اعزاز سے نہیں نوازہ۔سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ میری اعظم خان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ میں ابھی بھی ان کو اپنا بھائی مانتی ہوں اور جب تک زندہ ہوں بھائی مانونگی لیکن وہ مجھے مانیں کہ میں ان کہ بہن ہوں، اگر بہن ہوں تو بہن کی عزت کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details