اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٓAkhilesh Yadav On UP Govt: آزادی کا امرت مہوتسو بی جے پی کا محض دکھاوا: اکھلیش - آزادی کا امرت مہوتسو بی جے پی کا محض دکھاوا

اترپردیش میں بدعنوانی و پولیس ہراسانی شباب پر ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ آزادی کے 75ویں سال پر منعقد امرت مہوتسو بی جے پی کا محض ایک دکھاوا ہے۔ ٓAkhilesh Yadav On Azadi ka Amrit Mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو بی جے پی کا محض دکھاوا
آزادی کا امرت مہوتسو بی جے پی کا محض دکھاوا

By

Published : Aug 11, 2022, 8:29 PM IST

لکھنئو: سماجوادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ پولیس کی ہراسانی کاروائیاں جاری ہیں۔ وزیر اعلی اب اس سب سے بے خبر ہوگئے ہیں۔ کیونکہ ان کا کنٹرول محکمہ داخلہ پر نہیں رہ گیا ہے۔ مین پوری میں پولیس کی پٹائی سے پریشان ہوکر ایک نوجوان نے جان دے دی۔ خود پولیس والے بھی اپنے محکمے میں شکار بن جاتے ہیں۔ ایک پولیس والا رو۔رول کر بتارہا ہے کہ اسے اتنا خراب کھانا دیا جارہا ہے جسے جانور بھی نہ کھائیں۔ وہ کہتا ہے کہ افسر سنتے نہیں ہیں وہ کس سے شکات کرے۔ امرت مہوتسو میں ہو 'بھوک اتسو'منانے کو مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ امرت مہوتسو کے نام پر حب الوطنی کی نصیحت دینے والے آر ایس ایس ۔بی جے پی لیڈروں نے چونکہ کبھی قومی پرچم کا احترام نہیں کیا اس لئے آج بھی وہ اس کی توہین کرنے سے نہیں باز نہیں رہے ہیں۔ کہیں ترنگا یاترا کو بی جے پی نے دنگا یاتر بنادیا ہے تو اٹاوہ میں بی جے پی لیڈروں نے دکھا دیا کہ وہ انہیں سیدھا ترنگا پکڑنا بھی نہیں آتا ہے۔ گھر گھر الٹا ترنگا تقسیم کیا جارہا ہے۔ بی جے پی دفاتر میں جھنڈا فروخت کی دوکانیں کھل گئی ہیں۔ اسکولوں میں بچوں سے، دفتر میں ملازمین سے پرچم خریدنے کے لئے وصولی کی جارہی ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حب الوطنی کے نام پر صرف اپنا مفاد ہی پوران کرنا جانتی ہے۔ اس کے لئے جمہوریت صرف کہنے۔ سننے کو ہے۔ امرت مہوتسو کو عوامی زندگی سے جوڑنے کی جگہ اسے بھاجپائی رنگ دینے کی کوشش ملک کے لئے مر مٹنے والے شہیدوں کی توہین ہے۔ بی جے پی کے اس کھیل کو عوام ناپسند کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے مبینہ زیرو ٹالیرنس پالیسی صرف جملہ بن کر رہ گئی ہے۔ اترپردیش میں ہر محکمہ بدعنوانی میں ملوثت ہے اور پولیس ہراسانی کرنے میں مصروف ہے۔ بی جے پی کی داغدار حکومت میں گھپلہ بازی کا راج ہے۔ ریاست میں پی ڈبلیو ڈی، محکمہ صحت و تعلیم کے تبدالوں میں پوری طرح دھندے بازی نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے نام پر کچھ ٹھوس نتائج نہیں آئے۔ گھپلے بازی کرنے والے اپنی اپنی کرسیوں پر جمے ہیں۔ وزیر اعلی رپورٹ طلب کرتے ہیں افسر اس پر کنڈلی مار کر بیٹھ جاتے ہیں۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav On Har Ghar Tiranga: ترنگا کو سیاسی ایجنڈا بنارہی بی جے پی، اکھلیش

ABOUT THE AUTHOR

...view details