اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا امرت مہا اتسو منایا گیا - کاکوری ٹرین ایکشن

سابق فوجی شیوکرن نے کہا کہ شہداء کے متعلق منعقدہ پروگرامز سے ملک کی عظیم ہستیوں کے بارے میں نئی نسلوں کو اہم جانکاری حاصل ہوتی ہے، اس لیے ایسے پروگرامز کافی منفرد ہوتے ہیں۔

بارہ بنکی: جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا آزادی کا امرت
بارہ بنکی: جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا آزادی کا امرت

By

Published : Aug 10, 2021, 1:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آزادی کا امرت مہا اتسو اور چوری چورہ صد سالہ تقریب کے انعقاد کی سیریز کے تحت کاکوری ٹرین ایکشن کی برسی پر شہید پارک میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا امرت مہا اتسو منایا گیا

اس موقع پر سابق فوجی شیوکرن نے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز سے ہم ان واقعات اور ملک کی عظیم ہستیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اور نئی نسلوں کو بھی ان عظیم لوگوں کے متعلق اہم جانکاری حاصل ہوتی ہے، اس لیے ایسے پروگرامز کافی منفرد ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرامز سے نئی نسل میں یہ جذبہ پیدا ہوگا کہ جو صورتحال سو برس پہلے پیش آئی تھی وہ اب نہیں ہوگی اور اگر ملک کی جانب کوئی نگاہ اٹھاتا ہے تو اس کا جواب دینے کے لیے وہ اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Ram Prasad Bismil Birth anniversary: رام پرساد بسمل کے یوم پیدائش پر خاص رپورٹ

سابق فوجی نے بتایا کہ اس وقت ہم جو کھلی ہوا میں سانس لے رہے ہیں، اس میں کاکوری ٹرین ایکشن کی بھی خاص اہمیت ہے۔ اس واقعہ کے بعد مختلف اقسام کے احتجاج شروع ہوئے۔ اسی کے تحت بارہ بنکی کے بندورا اسٹیشن پر بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کو بھلا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ضلع کے شہیدوں کے اہل خانہ کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details