اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azad Samaj Party Nominated Gangster Bhupinder Baphar: سوال خاص اسمبلی حلقہ سے آزاد سماج پارٹی گینگسٹر بھوپیندر باپھر کو بنایا امیدوار - گینگسٹر بھوپیندر بافر آزاد سماج پارٹی کے امیدوار

گینگسٹر بھوپیندر بافر Gangster Bhupendra Bafar نے اب سیاسی میدان میں بھی اپنی پہچان قائم کرنے کے لیے آج میرٹھ کی سوال خاص اسمبلی سیٹ سے آزاد سماج پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پرچۂ نامزدگی داخل کرکے سوال خاص حلقہ کے انتخابات کو دلچسپ بنادیا ہے۔ Azad Samaj Party Nominated Gangster Bhupendra Bafar

سوال خاص اسمبلی حلقہ سے آزاد سماج پارٹی گینگسٹر بھوپیندر باپھر کو بنایا امیدوار
سوال خاص اسمبلی حلقہ سے آزاد سماج پارٹی گینگسٹر بھوپیندر باپھر کو بنایا امیدوار

By

Published : Jan 22, 2022, 7:51 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Election کے پہلے مرحلہ کے تحت مغربی اتر پردیش میں 10 فروری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ میرٹھ میں گذشتہ روز پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی نامزدگی درج کرائیں، وہیں پرچۂ نامزدگی کے لیے پہنچے ہسٹری شیٹر و گینگسٹر بھوپیندر بافر نے کلکٹریٹ پہنچ کر میرٹھ کی سوال خاص اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کردیا۔ Azad Samaj Party Nominated Gangster Bhupendra Bafar

سوال خاص اسمبلی حلقہ سے آزاد سماج پارٹی گینگسٹر بھوپیندر باپھر کو بنایا امیدوار



مغربی اترپردیش میں جرائم کی دنیا میں اپنی پہچان بناچکے ہسٹری شیٹر و گینگسٹر بھوپیندر بافر نے اب سیاسی میدان میں بھی اپنی پہچان قائم کرنے کے لیے آج میرٹھ کی سوال خاص اسمبلی سیٹ سے آزاد سماج پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پرچۂ نامزدگی داخل کرکے سوال خاص حلقہ کے انتخابات کو دلچسپ بنادیا ہے۔

ایک درجن سے زیادہ مقدمات کے ملزم بھوپیندر بافر کا کہنا ہے کہ ان پر جتنے مقدمے چل رہے ہیں ان سے زیادہ بی جے پی رہنماؤں پر مقدمات ہیں۔ انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:



اترپردیش انتخابات میں آزاد سماج پارٹی کی جانب سے میرٹھ کی سوال خاص سیٹ سے بھوپیندر بافر کو امیدوار بنائے جانے کے بعد اس حلقہ میں مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے تاہم یہاں پرامن رائے دہی کرانا پولیس و انتظامیہ کے لیے بھی ایک چیلینج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details