اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حضرت فاطمہؓ کی زندگی نئی نسل کے لئے مشعل راہ'

Ayyam E Aza Fatima Majlis In Meerut حضرت فاطمہ زہرا کی یوم شہادت کے موقع پر میرٹھ میں تین روزہ مجلس، ماتم اور عزاداری کا اہتمام کیا گیا. جس میں ذاکر اہل بیت نے جہاں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی تاریخ پرروشنی ڈالی گئی۔

میرٹھ میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں تین روزہ مجلس عزاداری کا اہتمام
میرٹھ میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں تین روزہ مجلس عزاداری کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 1:58 PM IST

میرٹھ میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں تین روزہ مجلس عزاداری کا اہتمام

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں ایک تین روزہ مجالس اور ماتم عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع ذاکر اہل بیت نے جہاں حضرت فاطمہ علیہ السلام کی زندگی کو بیان کیا۔ان پر ہوئے ظلم و ستم کے واقعات کو بیان کیا وہیں حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کو بھی پیش کرتے ہوئے اس واقعہ کی منظر کشی کرتے ہوئے اس زمانے میں ان پر ہوئے ظلم کو بیان کیا۔

ذاکر اہل بیت کے مطابق حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی یوم شہادت کے موقع پر اہل تشیع حضرات کی جانب ہر سال یہاں پر ایک تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔

مولانا کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ماہ محرم الحرام کے دس دن تک مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ایام اعزا بی بی فاطمہ کی شہادت کو اسی طرح منایا جاتا ہے۔ اس کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ جس طرح انسانیت کو بچانے کیلئے حضرت امام حسین نے قربانی دی تھی۔ اسی طرح آج کے دور میں بھی خواتین پر ظلم مختلف شکل میں کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جمعیۃ علماء کا اصلاح معاشرہ "مرحلہ ثالث" کا تیسرا پروگرام

انہوں نے کہاکہ عوام میں بیداری لانے کے لیے اس طرح کی مجالس کا اہتمام کیا جا تا ہے تاکہ ہر کسی کو حق باطل کی پہچان ہو سکے۔ یہ سلسلہ 1400 سالوں سے آج بھی بدستور جاری ہے. تاکہ انسانیت کو باقی رکھا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details