ربیع الاول کے مہینے کے چلتے شیعہ برادری کے لوگوں میں ایّام عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ ایّام عزاء کا سلسلہ محرم کی چاند رات سے شروع ہوکر تقریبا سوا دو مہینے جاری رہتا ہے جبکہ آٹھ ربیع الاول کو یہ سلسلہ ختم ہوتا ہے۔ اسی سلسلے کے تعلق سے ملک بھر میں ایّام عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ ان ایّام عزاء میں حضرت امام حسین علیہ السلامکی شہادت منائے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
اسی سلسلے کے تعلق سے ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں آزادنگر کی مقامی انجمنوں نے شیعوں کے بارہویں امام، امام زمانہ کی سر پرستی میں ایک شب بیداری کا انعقاد کیا۔