دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج ملک میں قابل ستائش کام کررہا ہے اور لوگوں کو بغیر کسی مضر اثرات کے بیماری سے پاک بنا رہا ہے جو قابل ستائش اقدام ہیں۔
ستیندر جین نے یہ خطاب آزادی کا 75واں سال کے سلسلے میں چل رہے پروگرام کے دوران دہلی ہومیو پیتھک بورڈ نے پیر کو’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منعقد کیا۔
اس کے ساتھ ہی دہلی ہومیوپیتھک بورڈ نے ہومیو پیتھک کا 225 واں سال بھی منایا۔ اس دوران ہومیو پیتھی ڈاکٹروں کو یادگاری اعزاز سے نوازا گیا۔
وزیر صحت ستیندر جین نے اس پروگرام میں حصہ لیا اور کہا کہ آیوش نظام طب میں ، ہومیو پیتھی قابل ستائش کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو اپنے معاملات میں پرسکون، شائستہ اور معاون ہونا چاہیے۔ جو نہ صرف ان کے پاس کے بیشتر مریضوں کے ساتھ اچھے سلوک کا باعث بنے گا۔ بلکہ مریضوں میں ڈاکٹر کے لیے احترام میں بھی اضافہ ہوگا۔