حکومت ہند کی آیوش کی وزارت نے جڑی بوٹیوں کی کھیتی کو فروغ دینے کی خاطر 16-2015 سے ملک بھر میں مرکزی اسکیم قومی آیوش مشن کے تحت جڑی بوٹیوں کی کھیتی پرتو جہ مرکوز کررہی ہے۔
این اے ایم اسکیم کے نفاذ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق جڑی بوٹیوں کی کھیتی کے لیے مختلف ریاستوں میں الگ الگ ریاستی سالانہ ایکشن پلان کے مطابق تعاون دیا جاتا ہے جو متعلقہ ریاست کی طرف سے داخل کرایا گیا ہے اور جسے آیوش کی وزارت کے این اے ایم کے ڈائریکٹوریٹ سے منظوری حاصل ہے۔
این اے ایم اسکیم کے تحت آیوش کی وزارت نے بہار، اتراکھنڈ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں، جہاں سے دریائے گنگا گزرتا ہے، جڑی بوٹیوں کی کھیتی کے لیے تعاون فراہم کیا ہے۔
اس کے علاوہ آیوش کی وزارت نے جڑی بوٹیوں کے تحفظ، فروغ اور پائیدار بندوبست سے متعلق مرکزی سیکٹر کی اسکیم کے تحت ’’اترپردیش میں دریائے گنگا کے سیلاب کے امکانی علاقوں میں زرعی ٹیکنالوجی کے لیے خس کی کھیتی‘‘ سے متعلق پروجیکٹ کو لکھنو کے جڑی بوٹیوں اور خوشبو دار پودوں کے مرکزی ادارے کو امداد فراہم کی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت خس کے پودے کانپور اور وارانسی اضلاع میں گنگائے دریا کے طاس کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔