رامللا کے چیف پجاری اچاریہ ستیندر داس کے شاگرد پردیپ داس کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 16 پولیس اہلکار بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔
ایودھیا: بھومی پوجن سے پہلے چیف پجاری کے شاگرد کورونا متاثر - رامللا کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر
رام جنم بھومی مندر کا بھومی پوجن پروگرام 5 اگست کو ہونا ہے، جس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے ۔
![ایودھیا: بھومی پوجن سے پہلے چیف پجاری کے شاگرد کورونا متاثر Ayodhya Ram Janmbhoomi priest-Pradeep-Das found corona positive](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8230795-522-8230795-1596105268548.jpg)
رام جنم بھومی مندر کا بھومی پوجن پروگرام 5 اگست کو ہونا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دو سو افراد اس پروگرام میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو بھومی پوجن پروگرام کے لئے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ سنگ بنیاد پروگرام میں صرف کچھ منتخب افراد کو مدعو کیا جارہا ہے۔
رامللا کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس کے شاگرد پردیپ داس کو کورونا متاثر پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6 نئے سیکیورٹی اہلکار متاثر ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں میں انفیکشن کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ پورے رام جنم بھومی کمپلیکس کی صفائی کی جارہی ہے۔