اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیلٹر میں گائے سے ریپ - ریپ

ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا کے کارتالیا بابا آشرم میں ایک شخص کو گائے کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت راجکمار کے طور پر ہوئی ہے۔

شیلٹر میں گائے سے ریپ

By

Published : May 22, 2019, 1:23 PM IST

شیلٹر کے ذمہ داران نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو گائے کا ریپ کرتے ہوئے دیکھا اس کے بعد شیلٹر پر نگرانی بڑھادی۔

اسی دوران جب دوبارہ گائے کا ریپ کرنے آیاتو ملزم راجکمار کو وہاں کے لوگوں نے پکڑلیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

ایودھیا ایس ایس پی نے بتایا کہ راجکمار کو گرفتار کرکے اسے دفعہ 376 اور 511 ( جانوروں کے خلاف ظلم ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے ۔

ایک مقامی شخص نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک کے بعد ایک، سات گائے کے ساتھ ریپ کیا ہم نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

نواب گنج گونڈا کے رہنے والے راجکمار کا کہنا ہے کہ وہ شراب کے نشے میں تھااس کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔

راجکمار نے پولیس کو بتایا کہ ' میں نشہ میں تھا، میں نہیں جانتا کہ میں نے کیا کیا، مجھے اتنا یاد ہے کہ لوگوں نے مجھے مارا ہے اور مجھے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details