اردو

urdu

ETV Bharat / state

صاف پانی کے تئیں بیداری کے لیے ورکشاپ - asha worker has been tought about dringkin water

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں واقع ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ٹریننگ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں آشا ورکر کو صاف پانی کے تئیں بیدار کیا گيا۔

صاف پانی کے تئیں بیداری
صاف پانی کے تئیں بیداری

By

Published : Dec 4, 2019, 8:41 PM IST

صاف پانی کے استعمال پر منعقد ورکشاپ میں آشا اور آنگن باڑی ورکرس کو تربیت دی جا رہی ہے۔ تین روزہ پروگرام کے دوران دیہی علاقوں میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے امراض پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

صاف پانی کے تئیں بیداری

تربیتی ورکشاپ میں پانی کو صاف کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کی جانکاری مہیہ کرائی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کے بعد آشا اور آنگن باڑی ورکرس گاؤں میں بیداری مہم شروع کریں گی۔ آشا اور آنگن باڑی ورکرس گاؤں کے پسماندہ طبقات کی خواتین کو بیدار کریں گی۔

اس ورکشاپ کا انعقاد نیشنل رورل ڈرنکگ واٹر مشن کے بینر تلے کیا گيا۔ پروگرام میں ٹرینگ دے رہے ایک افسر نے بتایا کہ گاؤں میں لوگوں کے صاف پانی کے تئیں بیداری نہ ہونے کی وجہ سے وہ جانے انجانے میں گندا پانی پی جاتے ہیں، جس سے وہ بیمار ہو جاتے ہیں یا ان کو ہڈیوں کا روگ ہو جاتا ہے۔

انہوں بتایا کہ ایسے میں گاؤں اولوں کو صاف پانی کے تئیں بیداری ان کو کئی بیماری سے محفوظ رکھے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details