اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Rally Launch for Controlling Epidemic Diseases: وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز - بیماری کنٹرول مہم شروع

اتر پردیش کے نوئیڈا ضلع میں ایک خصوصی متعدی بیماری کنٹرول مہم شروع ہوئی۔ اس موقع پرعوامی آگاہی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ڈائرکٹر کمیونیکیبل ڈیزیز ڈاکٹر اے کے سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل شرما نے مشترکہ طور پر ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔Awareness Rally Launch for Controlling Epidemic Diseases

Awareness Rally Launch for Controlling Epidemic Diseases
Awareness Rally Launch for Controlling Epidemic Diseases

By

Published : Apr 7, 2022, 5:16 PM IST


اترپردیس نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں واقع کوویڈ ہسپتال کے احاطے سے شروع ہونے والی ریلی، اسی سیکٹر میں نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد سیکٹر 39 میں ہی ختم ہو گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر للت، ڈاکٹر سنیل دوہرے، ضلع ملیریا آفیسر راجیش شرما، ضلع ملیریا محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔ ڈھول کے ساتھ نکالی گئی ریلی میں محکمہ صحت اور نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کے ہاتھوں میں متعدی بیماریوں سے متعلق بیداری کے نعرے والے بینر اور پوسٹر تھے۔

Awareness Rally Launch for Controlling Epidemic Diseases

مزید پڑھیں:

Raid On Spa Center In Noida: مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب


ریلی کے آغاز کے موقع پر ڈائرکٹر کمیونیکیبل ڈیزیز ڈاکٹر اے کے سنگھ نے کہا کہ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول مہم کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو متعدی بیماریوں اور صفائی ستھرائی سے آگاہ کرنا ہے۔ جب سب مل کر کام کریں گے تو متعدی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عام لوگوں تک یہ پیغام پہنچے کہ صفائی ستھرائی رکھ کر ہم مچھروں کی افزائش کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر کہیں بھی مچھروں کی افزائش ہوتی نظر آئے تو لوگ فوری طور پر ضلع ملیریا کے محکمہ کو اطلاع دیں، محکمہ فوری کارروائی کرے گا۔ شہر میں صفائی کی ذمہ داری گاؤں کی پنچایت اور میونسپل کارپوریشن کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار محکمہ صحت کے ساتھ 11 دیگر محکمے وبائی امراض پر قابو پانے کی مہم میں فعال کردار ادا کریں گے۔ Launch of Awareness Rally for Controlling Epidemic Diseases

ABOUT THE AUTHOR

...view details