اس موقع پر ڈاکٹر اختر مسعود نے عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر سے روشناس کرایا۔
وارانسی میں کورونا وائرس پر بیداری پروگرام انہوں نے بتایا کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب بین الاقوامی سطح پر بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے یہاں تک بھارت میں بھی اس کے مریض پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وائرس بہت ہی مہلک اور خطرناک وائرس ہے جو ایک دوسرے سے ملنے، بات چیت کرنے، بھیڑ بھاڑ علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کورونا وائرس پر بیداری پروگرام انہوں نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگائیں، آپسی باتیں نہ کریں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور 22 سیکنڈ تک ہاتھ صحیح طریقے سے دھوئیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی علامتیں ملنے پر بھی خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ڈاکٹر کی جانب رجوع کرنا چاہیے اور ڈاکٹر کے بتائے نسخے پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا ابھی کوئی علاج نہیں ہے صرف احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ہی بچا جاسکتا ہے، لہذا سبھی کو چاہیے کہ اس مہلک اور خطرناک بیماری سے بچنے کی ہر ممکن اقدامات کریں۔