ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے درمیان کورونا وائرس کے 29 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع کے مختلف اسپتالز میں 130 فعال مریض زیر علاج ہیں۔
اس سلسلسے میں انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے حوالے سے گوتم بدھ نگر کے دیہی علاقوں میں واضح پیغام دینا شروع کر دیا گیا ہے۔ دادری بلاک کے تحت مسلم اکثریتی گاؤں چٹیہرا میں منادی کے ذریعے لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی مختلف تدابیر و دیگر اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔