سہارنپور میں بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے دستک مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کے مہمان خصوصی راجیو گمبر اور میونسپل کمشنر اور سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک رہے۔ ایم ایل اے راجیو گمبر نے بتایا کہ آج حکومت کی طرف سے جو بیداری مہم چلائی گئی ہے اس میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے متعلق معلومات اور احتیاط کو بتانا ہے۔ Awareness Campaign Start by Up Govt۔ انہوں نے کہا کہ' جب بھی موسم بدلتا ہے تو اس وقت نئی بیماریاں لوگوں پر حملہ آور ہوتی ہیں۔ چاہے وہ ڈینگی کی شکل میں ہو یا کسی اور شکل میں۔ اس کو قابو میں رکھنے کے لیے پیشگی تیاری کے تحت آج سے یہ آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو احساس دکھانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔'
Public Awareness Campaign: بیماریوں سے حفاظت کے لیے بیداری مہم کا آغاز - اترپردیش میں دستک مہم کا آغاز
اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے دستک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کے تحت لوگوں کو بیماریوں پر قابو پانے سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ Awareness Campaign Start by Up Govt
بیماریوں سے حفاظت کے لیے بیداری مہم کا آغاز
متعدی بیماریاں ریاست میں نہیں پھیلنی چاہئیں اور اس سے ہونے والے نقصان کو قابو میں رکھا جائے اس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ صحت مند زندگی کے لیے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ آج سہارنپور میں میونسپل کارپوریشن اور محکمۂ صحت کی مدد سے ہم اس وبائی بیماری پر قابو پانے کے لیے ایک مہم شروع کر رہے ہیں'۔
مزید پڑھیں: