اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبا میں حفظانِ صحت کے تئیں بیداری مہم - Awareness campaign

مرکزی حکومت کی جانب سے طلبا کی صحت کے سلسلے میں 'راشٹریہ کشور سواستھ منچ اسکیم' شروع کی گئی ہے۔

طلبا میں حفظانِ صحت کے تئیں بیداری مہم

By

Published : Aug 14, 2019, 7:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:40 AM IST

اس اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محکمہ تعلیم و محکمہ صحت کے افسران مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

طلبا میں حفظانِ صحت کے تئیں بیداری مہم

ریاست اتر پردیس کے ضلع مئو میں افسران پرائمری اسکولز میں جاکر اس اسکیم سے طلبا کو روشناس کرا رہے ہیں۔

افسران کے مطابق مئو ضلع کے تمام پرائمری اور جونیئر اسکولز میں یہ مہم چلائی جائے گی۔ راشٹریہ کشور سواستھ منچ کے زیر اہتمام اسکول کے احاطے میں ہی طلبا کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت کی اس اسکیم کے تحت نہ صرف میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا بلکہ کسی بھی مرض میں مبتلا بچے کو ادویات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔

بیداری مہم کا آغاز طلبا کے درمیان پینٹنگز مقابلے کے ساتھ ہوا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو مومنٹو سے نوازا گیا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details