خاص کر دیہی علاقوں میں لوگوں کو باخبر رہنے اور احتیاط برتنے کی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ضلع پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو اور ان کے محکمہ صفائی کی ٹیم کے ذریعہ بلاک دادری کے تحت شاہ پور خورد گاؤں میں منادی کے ذریعے پورے گاؤں میں وسیع تشہیر اور بیداری عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں یہ پروگرام باقاعدگی سے چلایا جارہا ہے اور دیہی عوام کو بیدار کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی علاقوں کے تمام باشندوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن بچایا جا سکے۔