مرادآباد:ریاست اترپردیش کے گرین پارک آزاد نگر میں سماجی تنظیم ترک فاونڈیشن کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایوارڈ سے سرفراز لوگوں نے تنظیم کی جانب سے حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں مرادآباد کی عظیم شخصیات، مشہور ڈاکٹرز اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروگرام کی صدارت مولانا عبدالسلام نے کی۔پروگرام کی نظامت مشاہد پاشاہ اور انظر حسین ایڈوکیٹ نے مشترکہ طور پر کی۔بابو شرف الدین پاشاہ نے کمیونٹی کی ترقی کے لیے تعلیم کو ضروری قرار دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد جاوید نے کہا کہ سماجی تنظیموں کی جانب سے وقتاً فوقتاً معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے افراد کو ہی اعزازات سے نوازا جاتا ہے، ترک فاؤنڈیشن نے دیہی علاقوں اور معاشرے کے لیے بے لوث کام کرنے والوں کو نوازا ہے۔ شہری علاقوں میں ٹیلنٹ دریافت کیا گیا اور انہیں نشانات، سرٹیفکیٹس اور شال سے نوازا گیا۔