اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولس کاروائی میں غیر قانونی آٹو رکشہ ضبط - مجسٹریٹ

اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ٹریفک کے نظام کو آسان بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مہم چلائی گئ تاکہ شہریوں کو ہونے والی مشکلات سے نجات مل سکے۔ جس کے تحت متعد آٹو کو ضبط کیا گیا

فائل فوٹو

By

Published : Jul 24, 2019, 9:50 AM IST

اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ٹریفک کو سہل اور آسان بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے بڑی کارروائی کی۔ جس کے تحت 26 غیر قانونی آٹو رکشہ کو ضبط کیا گیا۔ نوئیڈا شہر کے مجسٹریٹ شیلیندر کمار مشرا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اور پولیس حکام کی طرف سے مشترکہ طور پر غور سٹی چوک اور اس کے ارد گرد سخت مہم چلاتے ہوئے 36 غیر قانونی آٹو رکشہ کو بند کرنے کی کارروائی کو یقینی بنایا گیا۔ یہ تمام آٹوز ہاپوڑ، بلند شہر، غازی آباد، دہلی اور دیگر مقامات سے ضلع میں داخل ہو رہے تھے۔ سٹی مجسٹریٹ نے بتایا کہ یہ کارروائی آگے بھی اسی طرح کی سختی کے ساتھ نافذ رہے گی اور پورے شہر میں اگر کہیں پر بھی غیر قانونی آٹو پائے گئے انہیں فوری ـضبط کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details