اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹو ایکسپو 2020: الیکٹرک گاڑی لانچ - Auto Expo 2020

گریٹر نوئیڈا میں واقع انڈین ایکسپو سنٹر اور مارٹ میں آٹو ایکسپو 2020 میں الیکٹرک گاڑیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

آٹو ایکسپو 2020: الیکٹرک گاڑی لانچنگ
آٹو ایکسپو 2020: الیکٹرک گاڑی لانچنگ

By

Published : Feb 7, 2020, 1:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:43 PM IST

آٹوموبائل کمپنیوں نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کی ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر، آٹوموبائل کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں میں بھارت کے مستقبل کی تصویر دکھائی ہے۔ اس سلسلے میں پنجابی گلوکار دلیر مہندی نے ایولٹ کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کا افتتاح کیا ہے۔

آٹو ایکسپو 2020: الیکٹرک گاڑی لانچنگ

وہیں دلیر مہندی نے ایولٹ کمپنی کے پویلین میں جم کر دھمال مچایا اور ان کے نغمے پر لوگوں نے زبردست رقص کیا۔

ایوولٹ نے تجارتی ای گاڑیوں کی نمائش کی جس میں اسپورٹس بائیکس، اسکوٹرس، اے ٹی وی ، موپیڈ 'دھنو' شامل ہیں۔ آٹو ایکسپو میں ایولٹ نے 5 ای گاڑیاں لانچ کی۔ ایوولٹ انڈیا گروگرام کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا یونٹ ہے، جس نے آٹو ایکسپو میں حصہ لیا ہے، اس کا اسٹال ہال نمبر 11 میں واقع ہے۔

آٹو ایکسپو 2020: الیکٹرک گاڑی لانچنگ

مزید پڑھیں: بجنور: انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا آغاز

آٹو ایکسپو میں ایوولٹ نے اپنی دھنو ایمو بھی لانچ کیا ہے، جو 450 کلوگرام سے زیادہ کا وزن لے سکتا ہے اور ایک بار مکمل چارج کے بعد 80 کلومیٹر تک سفر طئے کر سکتا ہے۔

آٹو ایکسپو میں تمام آٹوموبائل کمپنیوں نے اپنی توجہ گاڑیوں پر مرکوز رکھی ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر، آٹوموبائل کمپنیوں نے ای گاڑیوں کی نمائش کی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details