اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کملیش دکشت نے بتایا کہ 15/6 مئی کی رات نیشنل ہائی وے پر مہولی کے ندیک پہلے سے کھڑے منی ٹرک میں ٹرالے نے ٹکر مار دی تھی۔اس حادثے میں 29 مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی تھی۔ جبکہ دیگر متعدد زخمیوں کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا تھا۔ جن میں سے کچھ صحت یاب ہوئے جبکہ کچھ کا ابھی علاج جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ البر کے پرولی رام گڑھ باشندہ ٹرالے کا ڈرائیور اختر خان صبح صدر کوتوالی اوریا کے نزدیک کچہری کے سامنے بیٹھا تھا۔ وہ اپنی ضمانت کرانے کی کوشش کے لئے کسی وکیل سے ملاقات کے لئے آیا تھا۔ اطلا ع ملتے ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔