اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوریا:26 ٹیچرز کو سبکدوشی کا نوٹس - جواب طلب

اترپردیش کے ضلع اوریا کے گورنمنٹ اسکولوں میں لمبے عرصے سے غیر حاضر 26ٹیچروں کی ملازمت ختم کرنے کا نوٹس جاری کر کے ان سے دو دنوں میں جواب طلب کیا گیا ہے۔جواب نہ ملنے پر ان کی ملازمت ختم کردی جائےگی۔

اوریا:26ٹیچروں کوسبکدوشی کا نوٹس
اوریا:26ٹیچروں کوسبکدوشی کا نوٹس

By

Published : Jul 1, 2020, 8:23 PM IST


بیسک ایجوکیشن افسر ایس پی سنگھ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ انامکا شکلا جعل سازی کے بعد بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مستعدی بڑھاتے ہوئے لمبے عرصے سے غیر حاضر چل رہے ٹیچروں کی جانچ کرائی تھی۔ جس کے تحت ضلع کے سبھی بلاک ایجوکیشن افسران سے لمبے عرصے سے غیر حاضر ٹیچروں کی رپورٹ طلب کی تھی۔


انہوں نے بتایا کہ بلاک ایجوکیشن افسران کی جانب سے موصول رپورٹ میں غیر حاضر چل رہے ان ٹیچروں کو کئی بار نوٹس ان کے پتے پر جاری کئے گئے لیکن جواب نہیں دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی رپورٹ میں پایا گیا کہ 1997 سے اب تک 35ایسے ٹیچر ہیں جو اسکول میں حاضر نہیں ہوئے ہیں۔جس پر سبھی کو آخری نوٹس جاری کیا گیا تھا۔جن میں سے 9ٹیچروں نے اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔

سنگھ نے بتایا کہ 9ٹیچروں کے حاضر ہونے کے بعد26 غیر حاضر ٹیچروں کو ملازمت ختم کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔اگر یہ ٹیچر دو دنون کے اندر جواب دینے کے لئے دفتر میں حاضر نہیں ہوتے ہیں تو ان کی خدمات ختم کردی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details