اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوریا حادثہ: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا رد عمل

اوریا حادثے نے پوری سیاست کو ہلا کر رکھ دیا۔ ملک کے وزیر اعظم، صدر جمہوریہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع ، یوپی سی ایم، راہل گاندھی، اکھلیش یادو، مایاوتی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس واقعے پر اظہار تعزیت کیا، لیکن اس کے باوجود نہ تو ذمہ داری قبول کی گئی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔

Oriya accident: Jharkhand Chief Minister's reaction
اوریا حادثہ: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا رد عمل

By

Published : May 18, 2020, 1:16 PM IST

گزشتوں دنوں اترپردیش کے اوریا میں سڑک حادثے کے دوران تقریبا 26 مزدور ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے کے بعد حزب اختلاف کی پارٹیوں نے زیر اقتدار ریاستی و مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

اوریا حادثہ: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا رد عمل

بتایا جاتا ہے کہ مزدوروں کی لاشیں انتہائی بے رحمی سے ڈی سی ایم میں لدی ہوئی تھیں جبکہ زخمی مریضوں کو بھی اسی ڈی اے سی ایم میں لاشوں کے ساتھ بٹھایا گیا تھا۔

مزدوروں کے ساتھ ایسی بے رحمی پر جھارکھنڈ کے وزیر اعلی نے بھی ٹوئٹ کرکے سوال اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی یہ غیر انسانی حرکت اقتدار سے لے کر ضلع انتظامیہ تک بھی زیربحث ہے۔

بتادیں کہہ حادثے میں زخمیوں اور 26 افراد کی پوسٹ مارٹم کے بعد ضلع انتظامیہ نے جھارکھنڈ میں لاشوں کو بوکارو بھیجنے کے انتظامات جس طرح کیے وہ انتہائی شرمناک ثابت ہوا۔

میڈیا کے جانے کے بعد لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ڈی اے سی ایم میں رکھوا کر زخمیوں کو بھی اسی کے ساتھ بھجوایا گیا۔ جب اس بات کی اطلاع جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو ہوئی تو انہوں نے اس پر اظہار افسوس کیا۔ وہیں ضلع انتظامیہ اس معاملے پر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details