ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج کے نجی ہسپتال میں داخل مریض کے رشتے دار کے طور پر آنے والا ایک فرضی ڈاکٹر آئی سی یو وارڈ میں داخل ہوا اور زہریلے انجیکشن سے مریض کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ دراصل یہ معاملہ ضلع کاس گنج کے کرشنا ہسپتال کا ہے، جہاں آدھی رات کو پانچ نوجوان کار کے ذریعہ ہسپتال پہنچے۔ جس میں سے دو نوجوان آئی سی یو وارڈ پہنچ گئے اور مریض کو انجیکشن دینے کی کوشش کی۔
جب میڈیکل عملہ اور مریض کے تیماردار نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ دونوں ان سے بدسلوکی کرنے لگے۔ جس کے بعد ان دونوں کو تیماردار اور ہسپتال کے عملے نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ جب ان کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے ان کے پاس سے مزید چار انجیکشن بھی برآمد کیے۔ بتایا جارہا ہے کہ 'انجیکشن کی وجہ سے مریض کی موت بھی ہوسکتی تھی۔