اردو

urdu

By

Published : Dec 10, 2020, 5:05 PM IST

ETV Bharat / state

مرادآباد: نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کی

مرادآباد میں آصف نام کے ایک نوجوان نے اپنے ساتھ بوتل میں لائے پٹرول کو اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔

آصف نام کے ایک مقامی نوجوان نے اپنے ساتھ بوتل میں لائے پیٹرول کو اپنے اوپر چھڑک کر خود کو آگ لگالی
آصف نام کے ایک مقامی نوجوان نے اپنے ساتھ بوتل میں لائے پیٹرول کو اپنے اوپر چھڑک کر خود کو آگ لگالی

ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے تھانہ سول لائن علاقے میں ایس ایس پی ہاؤس کے پاس اس وقت افراتفری پھیل گئی جب آصف نام کے ایک مقامی نوجوان نے اپنے ساتھ بوتل میں لائے پیٹرول کو اپنے اوپر چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کی

ایس ایس پی ہاؤس پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین نے دوڑ کر نوجوان کے کپڑے میں لگی آگ کو بجھایا لیکن اس وقت تک نوجوان کو آگ نے نقصان پہنچا دیا تھا۔

زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں زخمی نوجوان کا علاج جاری ہے۔

مرادآباد میں آصف نام کے ایک نوجوان کی خودسوزی کی کوشش

واضح رہے کہ پچھلے دنوں آصف نے علاقے میں فروخت ہورہی ناجائز شراب کی مخبری کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شراب پکڑوائی تھی جس کے بعد سے شراب کاروباریوں نے اس سے دشمنی رکھنا شروع کردی تھی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے جس کی شکایت آصف مسلسل پولیس سے کر رہا تھا لیکن پولیس نے اس کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کی

بتایا جارہا ہے کہ جب وہ شراب کاروباریوں کی دھمکیوں سے پریشان ہوگیا تو آج اس نے اپنے آپ کو پیٹرول ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔

ایس پی سٹی امت آنند نے بتایا کہ نوجوان نے جو بھی ابھی جانکاری دی ہے اس کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ آگ لگانے والا نوجوان پچاس فیصد تک جل گیا ہے تاہم اسے بہتر علاج کے لیے میرٹھ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details