ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور میں مورنگ کے غیر قانونی کان کنی کی جانچ کر رہے کان کنی افسر کو ٹرک سے روندے کی کوشش کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے پیر کو پٹہ ہولڈر اور ٹرک ڈرائیور سمیت چار افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دیر رات چکاسی علاقے میں مورنگ لے جانے کی جانچ کر رہی کان کنی ٹیم میں شامل کان کنی افسر پر اوور لوڈ ٹرک چڑھانے کی کوشش کی گئی۔ حالانکہ بعد میں جالون پولیس نے ٹرک کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ چکاسی علاقے میں ریہوٹا گاؤں کے نزدیک پولیس و انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ غیر قانونی کان کنی اور ٹرانسپورٹ روکنے کے چیکنگ کی جارہی تھی۔ چیکنگ کے دوران ٹیم نے ایک اوور لوڈ ٹرک کو روکنے کی کوشش کی۔ تبھی مورنگ لدے اوور لوڈ ٹرک کے ڈرائیور نے کان کنی افسر سبھاش سنگھ پر ٹرک چڑھانے کی کوشش کی۔ اس پر جان بچانے کی کوشش میں جیسے ہی افسر و پولیس نے راستہ خالی کیا تبھی ڈرائیور ٹیم کے ذریعہ بیرئیر لگانے کے باوجود اسے توڑتے ہوئے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر نکل گیا۔