غازی آباد: اتر پردیش غازی آباد کے ماحول کو مذموم سازش کے تحت مسلسل خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیا معاملہ ضلع کے راج نگر ایکسٹینشن کا ہے جہاں نامعلوم شر پسند نے گوشت کے ٹکڑوں کو کٹے میں بھر کر پھینک کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی Attempt to Spoil the Law and Order۔ اس سلسلے میں اگروال ہائٹس کے سامنے جھاڑیوں میں ایک گائے کی باقیات پڑی ہوئی پائی گئیں۔ جس پر ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جہاں ایک مرغے کے گوشت کی دکانوں کو چلنے سے روکا جارہا ہو وہاں گائے کا ذبیحہ کیسے ممکن ہے ایسا ایک سازش کے تحت ہورہا ہے۔'